You are currently viewing سندھ پولیس کاپنجاب پولیس کوسبق،ماضی میں چھوٹو گینگ سے زیادہ طاقتور گروہ کے خلاف کارروائی

سندھ پولیس کاپنجاب پولیس کوسبق،ماضی میں چھوٹو گینگ سے زیادہ طاقتور گروہ کے خلاف کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن تیسرے ہفتے ہیں داخل ہو چکا ہے جس میں اب تک کم و بیش ستائیس پولیس اہلکار کو چھوٹو گینگ کے یرغمال ہیں اور دس سے زائد اہلکار آپریشن کے دوران زخمی ہوئے۔ اسی چھوٹو گینگ نے گزشتہ سال آٹھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے صوبہ پنجاب کے سرحدی علاقے گھوٹکی اور کشمور میں قید رکھا تھا۔ جبکہ 2014 میں سندھ پولیس کے سامنے بھی ایسا ہی مسئلہ درپیش تھا، جب ناظرو گینگ جس کا تعلق دہشت گرد تنظیموں کے علاوہ کالعدم طالبان سے بھی تھا، جنہوں نے سو سے زائد افراد کو اغوا برائےتاوان کے لئے یرغمال بنا رکھا تھا جن میں 35 سے زائد کراچی کے رہنے والے شامل تھے جنہیں شکار پور میں رکھا گیا تھا۔

نیوز پاکستان کے ذرائع کے مطابق سندھ پولیس 2014 سے جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی تھی جس میں ہائی پروفائل کیسسز جیسےکراچی ائرپورٹ حملہ، سانحہ صفورہ، امریکی شہری ڈیبرا لوبو، سماجی کارکن سبین محمود اور ڈاکٹر پروین شامل ہیں، ان تمام جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک بلکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بھی قابو پایا جس کا بیڑا پولیس کے اعلیٰ افسران اور اس وقت کے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے سر جاتا ہے۔

یہ حقیقت بھی حیران کن ہے کہ پنجاب پولیس کی ناک میں دم کرنے والے گروہ چھوٹو گینگ ناظرو گینگ کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے جس کا سربراہ ناریجو بتایا جاتا ہے جس کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے تھی، جنہوں نے میرپورخاص سمیت دیگر علاقوں کو نوگو ایریا بنایا ہوا تھا،ان کے خلاف سندھ پولیس نے کامیاب آپریشن کیا۔

 

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7