اسلام آباد (ڈیسک) خیبر پختونخوا ،آزادکشمیر اور پنجاب میں گرمی نے رنگ دکھانا شروع کیا تو رم جھم برسات نے موسم کو خوشگوار بنادیا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرمی کاراج برقرار ہے۔جبکہ گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے
آزاد کشمیر میں وادی نیلم، ہٹیاں،باغ اور پلندری سمیت بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوارکردیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ابرکرم برسا تو گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،خیبرپختونخوا میں سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور صوابی میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامراور استور کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہےسندھ میں نواب شاہ، سکھر ،جیکب آباد سمیت مختلف شہروں اور بلوچستان میں بھی بیشتر مقامات پر گرمی نے شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثر کردیاہے