You are currently viewing گیارہ ماہ سے بول کی غیر قانونی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب میں دستخطی مہم کا آغاز

گیارہ ماہ سے بول کی غیر قانونی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب میں دستخطی مہم کا آغاز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں بول ٹی وی کی کی غیر قانونی بندش کے خلاف دستخطی مہم کا شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کے والد نے اپنے دستخط سے بول ٹی وی کو بحال کر نے کے لیے  دستخطی مہم کا آغاز کیا۔ بول دستخطی مہم میں صحافیوں ، سیاست جماعتیں  پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنگشنل  سمیت دیگر سماجی تنظمیوں کے نمائندوں  اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

6099bbb5-290c-4d2e-a8a1-0cc37b9a5f14

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور آپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بول بحالی مہم میں شرکت کے دوران کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے ہر پلیٹ فارم پر بول  کی حمایت میں آواز بلند کی ہے جو ہمیشہ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بول کی آواز ہمیشہ دبنے والی نہیں  ۔ انہوں  نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہنے والا کوئی بھی فرد ساری زندگی وزیر اعظم یا وزیر داخلہ نہیں رہ سکتا  جبکہ خورشید شاہ نے بول میڈیا گروپ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

1f7aeeb1-cfc4-4248-88a7-14a9b8b443acb02e1642-7e3c-4706-97cf-8bb8f791d3c2

ایم کیو ایم کی جانب سے بول مہم میں موجود سئنیر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک عام شخص نے ایک چینل بنانے کا اعلان کیاجسکی  آواز کہ بند کرنے کے لیے اور اپنے سرمائے کو بچانے کے لیے ایک میڈیا سیٹھ نے بول کو غیر قانونی طور پر بند کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بول کے حق میں بہت جلد دیواریں اور سڑکیں بولیں گی۔

1d2c37a9-11ad-409c-8b30-845e1434326c

دستخطی مہم  میں سعیدغنی  کا کہنا تھا کہ  بول کے حق میں پچھلے گیارہ ماہ کی طرح ایوان بالا کی کوششیں جاری رہیں گی۔ ملک دشمن چینل کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب اس پر کڑا وقت آیا تھا تو ہم اس کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، بول کے خلاف حکومتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جبکہ فنگشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ  فنگشنل لیگ کل بھی بول کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ بول کو بولنے دو۔

61cbad82-e16f-473d-80a3-01f380c8d9cb68dd1378-d797-48fb-ae44-731a5beaa50f

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ بول کے حق میں آج یہاں تمام صحافتی برادری اکٹھی ہے۔ بول کے حق میں  تمام سیاسی جماعتیں بھی بول نیٹ ورک کے ملازمیں کے  شانے سے شانہ ملائے کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے بول  کے ساتھ اظہار یک جہتی  کا اظہار کیا ہے اور  بول کی بحالی تک ایم کیو ایم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

بول بحالی مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ چند میڈیا مالکان نے ایک خوف کے تحت بول کو بند کرنے کی سازش کی ہے، ہم سب بول کے ساتھ ہیں اور بول ضرور بولے گاجبکہ صحافی تنظیم کے سینئر رہنما اور  طاہر نجمی کا کہنا تھا کہ بول ملازمین  اخلاقی طور پر جنگ جیت چکے ہیں جس پر صحافی برادری آپ کو سلام پیش کرتی ہے جبکہ معروف اینکر منشر لقمان کا کہنا تھا کہ بول تو بولے گا اور کسی کا باپ بھی بول کو بولنے سے نہیں روک سکتا۔صرف بول ہی کے لیے نہیں بلکہ ایگزیکٹ کے لیے بھی ہم نے ہی بولنا ہے۔

آخر میں بول بحالی مہم کے رہنما فیصل عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت نے بول ایگزیکٹ کے ساتھ جو ظلم روا رکھا ہوا ہے اس کا خاتمہ قریب ہے۔ بول تحریک اب کراچی سے لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور پاکستان سے باہر بھی جائے گی۔جبکہ سینئر صحافی نذیر لغاری کا کہنا تھا کہ بول ایگزیکٹ کے خلاف حکومتی مظالم کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کون سا آئین اور قانون نے اجازت دیی کہ وہ میڈیا مالکان کو خوش کرنے کے لیے اتنا بڑا ظلم کریں۔آخر میں بول مینجمنٹ کمیٹی کا دستخطی مہم میں شرکت پر تمام صحافی، سیاسی اور سماجی برادری سے تشکر کا اظہار کیا۔

55a87daa-1f02-411b-bb33-b36d3be47448ac492369-1bec-40b7-a4ed-14e53155e272

66410d49-aeea-445c-8003-2d58c13f5c7e771e81f4-0446-49b3-b0fe-3e10106eae30

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7