کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کاکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست میں اختلاف ضرور ہوتا ہے مگر لب و لہجے میں دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔ لب و لہجے میں دشمنی سے صرف عوام کا ہی نقصان ہوگا۔ملک و قوم کی ترقی کی خاطر اس ملک کے ساتھ اور پاکستان کے اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق جو غلط فہمیاں ہیں اسے ضرور دور کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے، ایم کیو ایم چند افراد پر مشتمل جماعت نہیں بلکہ یہ لاکھوں لوگوں کی آواز ہے۔