اسلام آباد(ڈیسک)پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئیپولینڈ روانہ ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے عبدللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرواز پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر23منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے روانہ ہوئی ہے جو وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ طیارہ 300 سے زیادہ پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گا۔طیارہ واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی درخواست پر روانہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبدللہ خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔