اسلام آباد(ڈیسک)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا،دادو اور بینظیر آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے، گرمی کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت 41 ڈگری جبکہ دادو اور بینظیر آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے