پشاور (ڈیسک)اسکولوں اوردیگر سرکاری تنصیبات کو بارودی مواد سے اڑانے والا مبینہ دہشت گرد پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق سرکاری اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والے مبینہ دہشت گرداحمد علی کو یونیورسٹی روڑ سے گرفتار کیاگیا۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس کو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حکام کے مطابق ملزم پر اسکولوں اور دیگر سرکاری تنصیبات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے الزامات ہیں۔ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے
(این این آئی)