کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ تھانہ کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائٹ تھانہ کی حدود سیمینس اور حبیب چورنگی کے قریب دوران روزہ افطار نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے اے ایس آئی محمد یوسف، کانسٹیبلز شبیر، خالد اور اسرار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی، اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید اہلکاروں کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں سینئر صوبائی وزیرمنظوروسان، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرثناءاللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی اللہ دل، ویسٹ ساؤتھ ایسٹ زونز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء دوست احباب ساتھی پولیس افسران جوان اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہیدوں کے ورثاء کیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کے علاوہ ورثا کو محکمہ پولیس میں ایک ملازمت اور مراعات دینے کا اعلان کیا