لندن (ڈیسک) روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ ہاکی لیگ پلے آف میچ میں آج مد مقابل ہونگے، پاکستان کے پاس ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا آخری موقع ہے۔
لندن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی جنگ شام تین بج کر پینتالیس منٹ پر چھڑے گی، پُول میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات ایک کے بڑے مارجن سے ہرایا، گرین شرٹس کے پاس حساب چکتا کرنے کا سنہری موقع ہے۔دونوں ایشیائی ٹیمیں ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوچکی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کو اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کے ہاتھوں تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملائیشیا نے بھارت کو تین دو سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پلے آف میچ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے