You are currently viewing سیکیو رٹی اقدامات  سخت

سیکیو رٹی اقدامات سخت

کراچی (اسٹاف رپو رٹر )آئی جی سندھ اے ڈی و خواجہ نے پولیس افسران  اور اہلکاروں کو تمام مرکزی مساجد و امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو منتطمین کے تعاون سے سخت اور ٹھوس بنایا جائے اور نماز جمعہ کے آغاز سے آختتام تک تمام پولیس امور کو متعلقہ وائرلیس کنٹرول پر باقاعدہ نوٹ کرایا جائے۔اللہ ڈنو خواجہ نے نماز جمعہ کی مناسبت سے پیٹرولنگ، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مساجد و امام بارگاہوں اور مختص کردہ کھلے مقامات کے اطراف میں رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن نطام کو تقویت دی جائے اور ہر قسم کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بر وقت ریسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مشتبہ افراد، مشکوک اور لاوارث اشیاء کی کڑی نگرانی کے نطام کو مذید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے اور ساتھ ہی مزارات، درگاہوں پر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق حکمت عملی اور لائحہ عمل کو فول پروف بنانے کا حکم بھی