کراچی(ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق سیکریٹری جنرل نفیس احمد صدیقی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نفیس احمد صدیقی نے عارف علوی کی رہائش گاہ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس سے قبل نفیس صدیقی نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پی پی پی نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پالیسی کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔نفیس صدیقی پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعدسیاست سے کنارہ کش تھے۔