You are currently viewing مذاکرات کامیاب، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مذاکرات کامیاب، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیسک) لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ڈی چوک پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے بیٹھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے وفاقی وزیر علی محمد خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر علی محمد خان کی زیر نگرانی اجلاس میں کیا گیا۔  فیصلہ کیا گیا کہ خواتین ہیلتھ ورکرز کے 10 مسائل تین ماہ کے اندر حل کیے جائیں گے جس کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی اوراس میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہوگی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ہماری بہنوں کو یہاں آنا پڑا، ان کے مطالبات سنے گئے ، حکومت انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم ہوں گے، وزیر اعظم نے جو کیمٹی بنائی ہے وہ ان کے مسائل حل کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو طاقت کا استعمال نہ کرنے کا کہا تھا، ہمیں خوشی تب ہوگی جب 3 ماہ میں مطالبات کو حتمی طور پر منظور کرلیا جائے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.