You are currently viewing کیپٹن صفدرکی گرفتاری پی ڈی ایم میں اختلاف پیدا کرنے کی سازش ہے، مولانا فضل الرحمان

کیپٹن صفدرکی گرفتاری پی ڈی ایم میں اختلاف پیدا کرنے کی سازش ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی (ڈیسک)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری پی ڈی ایم میں اختلاف پیدا کرنے کی سازش ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور اس کے بعد عدالت پیشی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس میں مریم نواز، اختر مینگل، میاں افتخار، اویس نورانی، راجہ پرویز اشرف، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور راشد محمودسومرو سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر بات چیت اور مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کے کیپٹن صفدر کو آج گرفتار کیا گیا اور انہیں ان کی اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا، رینجرز نے ان کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا عمل شرمناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے  بے خبر رکھا گیا، اور پولیس پر دباؤ ڈال کر کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا، آج جو حرکت کی گئی ہے وہ بدمعاشی ہے اور یہ تمام عمل پی ڈی ایم میں اختلاف پیدا کرنے کی سازش ہے، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ کیپٹن صفدر کو فوری رہا کیا جائے۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق صدر پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اور دونوں رہنماؤں نے رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.