You are currently viewing زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (ڈیسک)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

زمبابوے کی ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.