لاہور (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم میاں نوازشریف آج لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے جس کے لئے وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امراء سے ایئرپورٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائیں گے۔ جہاں وزیراعظم نواز شریف صحت یابی کے بعد آج پہلی بار اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے ۔
لندن سے وطن واپسی کے بعد وزیاعطم نواز شریف کا پہلا دورہ اسلام آباد ہے جہاں وزیراعطم باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
خیال رہے کہ اس سے قبل طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد جانے کا ارادہ ملتوی کرچکے ہیں۔