مانچسٹر(ڈیسک) لارڈز کے میدان میں پاکستانی جادوگر لیگ اسپنر یاسر شاہ نے انگلینڈ کی ٹیم کی کمر توڑ دی جس کے باعث انگلینڈکی ٹیم پرشکست کا داغ لگ چکا ہے۔
انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کھانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کی حکمت عملی تیار کرلی اور یاسر شاہ کے جادو سے بچنےاور یاسر شاہ کی لاجواب لیگ اسپن کا توڑ نکالنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق سے مدد مانگ لی۔
ثقلین مشتاق انگلینڈ ٹیم کے اسپنر بالرز کو مشورے دینے مانچسٹر پہنچ گئے جہاں وہ انگلش اسپنرز کو بال ٹرن کرنے کے گر سکھائیں گے اور بیٹسمینوں کو یہ بھی سمجھایں گے کہ یاسر شاہ کو کیسے کھیلنا ہے اور انکے جادو سے کیسے بچنا ہے جبکہ پاکستانی اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو ثقلین مشتاق کی ٹپس نفسیاتی طور پر مضبوط کریں گی۔