You are currently viewing سندھ کو نیا گورنر مل گیا؟

سندھ کو نیا گورنر مل گیا؟

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ  کے گورنر کی دوڑ اب ختم ہونے کو ہے جبکہ دو نام گورنر کے عہدے کے لیے فائنل قرار دیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ آنے والے دو دنوں میں سندھ کے گورنر کا انتخاب متوقع ہے اس کے لیے دو نام زیر غور ہیں ان میں پہلا نام خواجہ قطب الدین اور دوسرا نام ایس ایم منیر کا ہے جبکہ قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خواجہ قطب گورنر سندھ کی کرسی سنبھالیں گے۔

نیوز پاکستان ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے عہدے کے لیے خواجہ قطب مجھ سے بہتر ہیں لہذٰا گورنر خواجہ قطب کو ہونا چایئے۔

واضح رہے کہ خواجہ قطب  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سابق صدر  اور  صدر مملکت ممنون حسین کے قریبی ساتھیوں شمار ہوتے ہیں ان کا تعلق بھی کراچی سے ہے اور معروف تاجر رہنماؤں میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی جو پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہے اور اس ستون کا سنبھالنے میں ایس ایم منیر کا نام سر فہرست ہے،بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر کی حمایت میں ہے جبکہ کراچی بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر کو نئے گورنر سندھ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہے۔