کراچی (اسٹاف رپوٹر)اشتعال انگیز تقریر کیخلاف ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور فاروق ستار کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری۔
ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اشتعال انگیز تقریر کیخلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیا ۔چالان میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے 29 جوالائی 2016کواشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ تھانا عزیزآباد میں درج کیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں حسن ظفر اورامجد اللہ شامل ہیں ۔مقدمے میں قمر منصور،محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق زمانت پر ہیں مفرور ملزمان میں خالد مقبول صدیقی ،کیف الوریٰ ،سلمان مجاہد ،خوش بخت شجاعت اور شاہد پاشا سمیت 300سے زائد افراد شامل ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزمان کو 3مارچ تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔