You are currently viewing گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت ہلاک

گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے لیاری  میں رینجرز سرچ آپریشن کے دوران  گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا 3 ملزمان سمیت ہلاک ہوگیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا  گیا ہے  جس کے نتیجے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا سمیت 3 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں سرچ آپریشن  کے دوران ملزمان کی جانب سے کی گئی فائرنگ رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمدکرلیا گیا ہے  رینجز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے اسلحے سے اسلحہ تو برآمد کرلیا گیا ہے لیکن  رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکر ملزمان فرار ہوگئے ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سےایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق بابا لاڈلا کا پوسٹ مارٹم  مکمل کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلا کو   گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر 6 گولیاں ماری گئیں  ۔ ٹانگوں پر گولیاں  دائیں جانب سے جبکہ گردن سینے اور پیٹ پر بائیں جانب سے لگیں ۔