اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کورہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عارف علوی اور عمران اسماعیل کو رہا کرنے کی ہدایات کیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو پنجاب پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا جبکہ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ عارف علوی اور عمران اسماعیل کو کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں پکڑا تھا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ کسی حالت میں گرفتار نہیں ہونا، ہمارا قائد ڈرپوک نہیں اس نے ہمیں ڈرنا نہیں سیکھایا، انھوں نے تماشہ لگایا ہوا ہے، پولیس کو ذاتی ملازم بنایا ہوا ہے اور کیا حساب مانگنا ہمارا قصور ہے۔