You are currently viewing سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا

سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا

اسلام آبا د(ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا، پہلی حج پرواز300 سے زائد عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 300 سے زائد عازمین جج کو لیکر روانہ ہوئی، ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہعازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں اس لئے دوران حج نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں اور کوئی بھی ممنوعہ شے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حجاج کرام کی سہولت کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں اور عازمین کو پہلے کی نسبت زیادہ سہولیات میسر ہوں گی دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8پروازیں 1954عازمینِ حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونگی۔ کراچی سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو پیر امین الحسنات شاہ رخصت کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.