کراچی(ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں ،پی ایس پی کا کہنا ہے کہ جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوں گے ،دھرنا جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پریس کلب کے باہر پی ایس پی کے جاری دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی،پیپلز پارٹی کی جانب سے وفد میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ ،راشد ربانی ،اور وقار مہدی شامل تھے،ملاقات کے بعد وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ متعدد نکات پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ انتظامی اشوزپراتفاق نہیں ہوا،ان پربات چیت جاری ہے،اس موقع پر پی ایس پی کےرہنما ڈاکٹر صغیراحمد نےکہاکہ ہم نے واضح کردیا ہےکہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے تب تک دھرناختم نہیں کریں گے۔