You are currently viewing ساڑھے10کروڑ میں سےساڑھے8کروڑشناختی کارڈزکی تصدیق ہوچکی ہے،چوہدری نثار

ساڑھے10کروڑ میں سےساڑھے8کروڑشناختی کارڈزکی تصدیق ہوچکی ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ساڑھے10کروڑ میں سےساڑھے8کروڑشناختی کارڈزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم نے 50ہزار شناختی کارڈز بلاک کیے ہیں، پیپلز پارٹی کے دورمیں لگ بھگ 500شناختی کارڈ بلاک ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور سے قبل کی حکومت میں کوئی شناختی کارڈ بلاک نہیں ہوا، سابقہ حکومتوں کی اس طرف توجہ ہی نہیں تھی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا  کہ دوبارہ تصدیق میں 60ہزار شناختی کارڈجعلی نکلے، 10 ہزار شناختی کارڈز کی تصدیق ایجنسیاں کررہی ہیں اور

سیکڑوں ملازمین بھی نکالےہیں،جو ملوث تھےانکے خلاف کارروائی کی۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نوے کے دہائی سے اندھیر نگری مچی ہوئی تھی، 29ہزار پاسپورٹس غیر ملکیوں نے حاصل کررکھے تھے،غیر ملکیوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈز تھے اور بدقسمتی کی بات ہے آفیشل پاسپورٹ انسانی اسمگلنگ میں بھی استعمال ہوئے ۔