You are currently viewing فلم ماہ میر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہو گئی

فلم ماہ میر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہو گئی

کراچی(ڈیسک ) پاکستانی فلم’ماہِ میر‘ کو فروری 2017 میں ہونیوالے 79ویں آسکر ایوارڈز کے غیر ملکی زبان کی فلم کے شعبے میں نامزد کرلیاگیا ہے۔

2 مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی ہدایتکار   شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے باضابطہ طور پر فلم ’ماہ میر‘  کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزدگی کے لیے منتخب کیا ہے جبکہ  آسکر ایوارڈز کی کمیٹی  جنوری2017 میں حتمی نامزدگی کے لیے فلمیں منتخب کرے گی ،      آسکرایوارڈز کی تقریب آئندہ سال فروری کے آخر میں منعقد  کی جائے گی۔

فلم ماہ میر عصر حاضر کے ایک نوجوان جمال کی کہانی ہے جو روایت کے خلاف  ہے اور اپنی زندگی میں محبت، جدائی اور غربت کے عذاب سے گزرتا  ہے اور جنونیت  میں اٹھارویں صدی کے شاعر میر تقی میر کی وحشت سے آشنا ہو جاتا ہےجبکہ ماہ میر کے ہدایتکار انجم شہزاد نے کہا ہے کہ یہ انتہائی مسرت  کی بات ہے کہ ان کی فلم پاکستان کی آسکر ایوارڈز میں نمائندگی کرے گی۔

انجم شہزاد کا مزید کہنا تھا  کہ اسطرح ہالی ووڈ انڈسٹری جب  ماہ میر کو دیکھے گی تو  انھیں پاکستانی سینیما کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔انجم شہزاد کے مطابق پاکستانی سینما ابھی ان  ابتدائی مراحل میں ہےجس میں ایسی فلم کا بننا اور چلنا ہی بڑی بات ہے کیونکہ ہمارے پاس ابھی فلموں کی تعداد انتہائی کم ہے۔