You are currently viewing ہنڈراس میں زیومارا کاسترو نے پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ہنڈراس میں زیومارا کاسترو نے پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:28/01/2022 16:21
  • Reading time:1 mins read

ٹیگوسی گالپا(ڈیسک)وسطی امریکی ملک ہنڈراس میں زیومارا کاسترو نے پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دارالحکومت ٹیگوسی گالپا کے نیشنل سٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جج کارلا رومیرو نے زیومارا کاسترو سیان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں تقریبا 29ہزار ادرا نے شرکت کی جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس،سپین کے بادشاہ فیلپ ششم اور تائیوان کے نائب صدر ولیم لئی شامل تھے۔ زیومارا کاسترو بائیں بازور سے تعلق رکھنے والی جماعت لبرپارٹی کی رہنما ہیں جنہوں نے 28نومبر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نیملک کو سماجی اور جمہوری ریاست بنانے اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، سکیورٹی کو بہتر بنانے اور روزگار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.