You are currently viewing وزیر اعظم عمران خان کابلوچستان کے علاقے کیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

وزیر اعظم عمران خان کابلوچستان کے علاقے کیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے10جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔