You are currently viewing آسٹریلیا حکومت کاگریٹ بیریئر ریف کے لیے 703 ملین  ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

آسٹریلیا حکومت کاگریٹ بیریئر ریف کے لیے 703 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

کینبرا(ڈیسک)آسٹریلیا کی حکومت نے گریٹ بیریئر ریف کے لیے 703 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نیگریٹ بیریئر ریف کے تحفظ کے لیے 703 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ آئندہ 9 سالوں میں فنڈنگ کا مقصد پانی کے معیار، چٹان کے انتظام اور تحقیق کو بہتر بنانا ہے۔حکومت نے کہا کہ یہ پیکج سرمایہ کاری ملازمتوں اور سیاحت کے آپریٹرز کے معاشی مستقبل کو معاونت فراہم کرے گا۔ گریٹ بیریئر ریف دنیا کی سب سے بڑی مونگے کی چٹانیں ہیں اور آسٹریلیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔آسٹریلوی حکومت کی جانب سییہ اعلان حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی البانیز کے بیان کیچند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ 2022کیالیکشن میں جیت گئے تو وہ گریٹ بیریئر ریف کے تحفظ کے لیے 114 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اورہزاروں ملازمتوں کی حمایت کریں گے۔