کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنماء فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست پرپیپلزپارٹی پریشان ہے، پی پی کےساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن اگر ہمارے مینڈیٹ کو توڑنے کی کوشش کی توعوام مشتعل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے کے ڈی افسران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج کے خلاف سازش ہورہی ہے، اے کے ڈی سکیورٹیز پر بغیر کسی وجہ کے چھاپہ مارا گیا ہے، کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ہمارامینڈیٹ توڑنےکی کوشش پرعوام مشتعل ہونگے،ایم کیوایم
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:05/01/2016 17:07
- Post category:پاکستان / سیاست / کراچی
- Post last modified:05/01/2016 17:14
- Reading time:1 mins read