You are currently viewing دبنگ خان زیادہ ٹیکس جمع کرنے والے اداکاروں میں سرفہرست
3001162430

دبنگ خان زیادہ ٹیکس جمع کرنے والے اداکاروں میں سرفہرست

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی ووُڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی لسٹ میں پیش پیش ہونے کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں بھی سب سے آگے نکل گئے ہیں، سلمان خان نے گزشتہ سال 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جس کے بعد وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے پہلے اداکار بن گئے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی میں بولی ووڈ اسٹار دبنگ خان نے اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈسٹری کے دیگر زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں میگا اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپورکے نام بھی شامل ہیں۔

ممبئی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کی فہرست کے مطابق گزشتہ سال رنبیر کپور نے 15کروڑ اور شاہ رخ خان نے 14کروڑ روپے ٹیکس جمع کرائے۔