ہوسٹن (اسٹاف رپورٹر) ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا بھرمیں موجود اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
پاکستانی نژاد امریکی تاجر، ریجنلز ہیلتھ سینٹر اور اسٹار کواسپیکس کے چیف ایگزیکٹو محمدطاہرجاوید اور ان کی اہلیہ روبینہ جاوید کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا کا آئین یہاں پر آئے دنیا بھر کے لوگوں کو بلاامتیاز رنگ ونسل کے تمام حقوق فراہم کرتا ہے اور یہی امریکا کی پالیسیوں میں شامل بھی ہے کہ ہر فرد کو بغیر کسی لالچ کے اپنے دامن میں جگہ دیتا ہے۔
تاہم انھوں نے لوگوں سے کہا کہ امریکہ کے لوگ ووٹ بہت سوچ سمجھ کے دیں اور اس بات کو اولین ترجیح دیں کہ کونسا امیدوار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔