کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے نمازِ جمعہ کے موقع پر شہرقائد میں سیکورٹی اور امن وامان کی صورتحال مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
آئی جی اللہ ڈنو خواجہ نے نمازِ جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کرنے کے احکامات دیے ہیں، تمام زون کے ڈی آئی جیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اور اپنے علاقوں میں موبائل اور موٹرسائیکل گشت بڑھائیں، انٹیلیجنس نگرانی کا نظام بہتر بنا کر جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کا امن خراب کرنے والے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔