اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ہندوستانی خفیہ ایجنسی راء کے افسر کی گرفتاری کے بعد انڈین ہائی کمشنر کو دفترِخارجہ طلب کرلیا گیا، پاکستانی کی جانب سے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
جمعرات کو بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارتی ہائی کمشنر کو راء کے افسر کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق بھارت سے بلوچستان میں راء کی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق وضاحت پیش کرنے کا بھی کہا گیا، بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔