کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کی ایم کیوایم کے منحرف رہنماء رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر اور افتخارعالم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے سندھ میں اپنی وکٹیں بچانے کیلیے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی سینئر رہنماؤں پر مشتمل قیادت عمران خان کو مشورہ دے گی کہ وہ سندھ میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر مضبوط کریں اور صوبے میں ممبرسازی کے ساتھ عوام سے ملاقاتوں کا بھی جلد آغاز کریں تاکہ تحریکِ انصاف کو سیاسی طور پر کوئی دھچکہ نہ پہنچاسکے۔