You are currently viewing چائے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی کم ہوگئی

چائے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی کم ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں چائے کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستانی چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شکیل جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کے لیے چائے تیار کرنے والی مقامی صنعتوں نے قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کی کمی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والے افریقہ ملک کینیا میں چائے کی فی کلو قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران 3 تا 3.20 ڈالر فی کلو تک کم ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 3.5 تا 4 ڈالر فی کلو تک بڑھ گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے مقامی اداروں نے بہترین معیار کی چائے درآمد کرنا شروع کردی ہے تاکہ صارفین کو بھرپور ذائقہ فراہم کیا جاسکے۔