You are currently viewing انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کے ہمراہ چل دیے

انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کے ہمراہ چل دیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ کمال کے ہمنواؤں میں انیس ایڈوکیٹ کا بھی اضافہ ہوگیا، متحدہ سے منحرف رہنماء انیس ایڈوکیٹ بھی کمال ہاؤس پہنچ گئے۔

انیس ایڈوکیٹ نے مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مہاجر قوم کی قیادت کے قابل نہیں رہے ہیں۔ آپ سچ سننے کو تیار نہیں اور اسی لیے آپ صرف درباریوں کی سنتے ہیں۔ آپ نے اپنی ذات کو ہی انجمن سمجھ لیا، اپنا علاج کرائیں توبہ کریں۔