You are currently viewing صوبائی وزیر کھیل کا سندھ اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان

صوبائی وزیر کھیل کا سندھ اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گے۔
صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت سندھ کی تمام 45 کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں محکمہ اسپورٹس نے سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے اجلاس میں سیکریٹری کو نیشنل گیمز کرانے کے لیے تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں فزیکل ایجوکیشن کو محکمہ تعلیم سے واپس لے کر محکمہ اسپورٹس میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے سندھ اسپورٹس سٹی بنانے کے لیے پروپوزل تیارکرنے کی ہدایت کی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.