بیجنگ (اسٹاف رپورٹر) چین کے سائنسدانوں نے کیلی گرافی کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا جو پیپرپلین بھی بناتا ہے اور شطرنج بھی کھیلتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدید دنیا کے اس دور میں روز نت نئی صلاحیتوں کے حامل روبوٹس تیار اور ڈیزائن کیے جارہے ہیں، یہ روبوٹ کسی بھی ماہر مصور کے بُرش اسٹروکس نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس روبوٹ کو صرف ایک بار مخصوص بُرش اسٹروکس سکھانے کی دیر ہوتی ہے، یہ اُس اسٹائل کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ کرلیتا ہے اور پھر ہوبہو اسٹروکس کینوس پر منتقل کردیتا ہے، اس کے علاوہ یہ روبوٹ کسی ماہر کی طرح شطرنج بھی کھیلتا ہے۔