کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار حیدر امام رضوی اور ریٹائرڈ سیشن جج کرم چند نےباقاعدہ طور پر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم میں شمولیت کے بعد حیدر امام رضوی کا کہنا تھا کہ متحدہ کے خلاف آج کل جو لوگ باتیں کر رہے ہیں یہ موسمی لوگ ہیں اور جلد ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔
اس موقع پر حیدر امام رضوی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈکٹیشن لے کر یا کسی کے کندھے پر بیٹھ کر آتے ہیں وہ لیڈر نہیں ہوجایا کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کرم چند کا کہنا تھا کہ ماضی پر بھی ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں انہیں فخر ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں۔