پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم و ممبر سازی کے لیے پارٹی کی کوئرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نثار کھوڑو کا راشد ربانی کے ہمراہ لیاری کا دورہ۔لیاری کے دورے کے موقع پر نثار کھوڑونے پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنان سے ملاقاتیں کیں ۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کاگڑہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔ سینئر کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جلد سندھ بھر میں پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا جائےگا تمام کارکنان مہم میں بھر پور حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے جلد سندھ بھر کے علاقوں کا دورہ کرونگا۔
سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اب سیاسی میدان میں ہیں ، تمام کارکنان ان کے اور پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔