You are currently viewing انوشکاشرما اور سلمان خان کی فلمی جوڑی سجنے کوہے تیار
090116168

انوشکاشرما اور سلمان خان کی فلمی جوڑی سجنے کوہے تیار

کراچی (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی انوشکا شرما اب فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، علی عباس ظفر کی فلم سلطان میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بولی ووڈ سپر اسٹار دبنگ خان گزشتہ چند ماہ سے اپنی نئی فلم سلطان کے لیے ہیروئن کی تلاش میں سرگرداں تھے بلآخر ان کا انتخاب خوبرو اداکارہ انوشکا شرما قرار پائیں۔

اس سے قبل انوشکا شرما دو خانوں کے ساتھ جلوہ گر ہوکر فلموں کو ہٹ کرچکیں ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنادی جوڑی کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر دوسرے خان عامر خان کے ساتھ فلم پی کے میں کام کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔