You are currently viewing کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بلوں میں 7.43روپے فی یونٹ کا ریلیف مل گیا

کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بلوں میں 7.43روپے فی یونٹ کا ریلیف مل گیا

کراچی (ڈیسک) کے الیکٹرک صارفین کو نومبر کے بلوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7.43روپے کا ریلیف دے دیا گیا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے بلوں میں ایف سی اے کی مد میں صارفین کو 7.43روپے کے ریلیف کی منظوری دے دی۔
فیصلے سے کراچی کے عوام کو مجموعی طور پر دس ارب اکسٹھ کروڑ روپے کا فائدہ حاصل ہو گا، ریلیف سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستثنیٰ ہوں گے۔
کے الیکٹرک کی درخواست میں بجلی کی پیداواری لاگت 27.13روپے فی یونٹ بتائی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے سے متعلق منصوبہ جات کی تفصیل بھی مانگ لی، اتھارٹی نے ہدایت دی کہ اس حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی کی تفصیل ایک ہفتے میں پیش کی جائے۔