You are currently viewing ڈالر کی پرواز مزید بلند، 57 پیسے اضافے کے ساتھ 284 کو چھو گیا

ڈالر کی پرواز مزید بلند، 57 پیسے اضافے کے ساتھ 284 کو چھو گیا

کراچی (ڈیسک) آج کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر نے اپنی پرواز جاری رکھی اور 57پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 57پیسے کے اضافے کے بعد 284روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان پایا گیا، 100انڈیکس 53ہزار کی حد عبور کر گیا
100انڈیکس میں 563پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 53ہزار 220پر آ گیا۔
گزشتہ روز  کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 52ہزار 656پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔