بیجنگ (ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے زیر انتظام” 2023جشن بہار ایوننگ گالا” نے پوری دنیا میں موجود چینی لوگوں کے دلوں کو چھوتی ایک شاندار ثقافتی شو پیش کیا گیا ۔
چینی میڈیا کے مطابق اس پروگرام میں پہنے گئے ملبوسات، پرفارمنسز اور تکنیکی اختراعات بے مثال تھیں، دنیا بھر میں اس گالا کی پذیرائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گالا نے ناظرین تک رسائی کا ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
22جنوری کو صبح 2:00 بجے تک سپرنگ فیسٹیول گالا کے تمام پلیٹ فارمز کے ناظرین کی مجموعی تعداد 11.011 ارب تک پہنچ گئی جس میں 15 سے 44 سال کی عمر کے نوجوان ناظرین کی تعداد 50.51 فیصد تھی۔
ناظرین نےشاندار ثقافتی شومیں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔