You are currently viewing چین نے چاند کا نیا ارضیاتی نقشہ جاری کردیا

چین نے چاند کا نیا ارضیاتی نقشہ جاری کردیا

بیجنگ(ڈیسک)چین نے چاند کا پہلا ارضیاتی نقشہ جاری کر دیاہے۔

چینی خبر رساں ادارے نیچین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے حوالیسے بتایا ہے کہ سی اے ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری اور دیگر تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے چینی سائنسدانوں نے یہ نقشہ ملک کے چھانگ ای منصوبے کے ڈیٹا اور بین الاقوامی اداروں کے ڈیٹا اور تحقیقی نتائج کی بنیاد پربنایا ہے۔نقشے میں 12ہزار341 امپیکٹ کریٹرز، 81 امپیکٹ بیسن، چٹانوں کی 17اقسام اور 14 قسم کے ڈھانچے دکھائے گئے ہیں، جو سائنسی تحقیق، ریسرچ پلاننگ اور چاند کی لینڈنگ سائٹ کے انتخاب کے لیے اہم بنیادی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ نقشہ چینی اور انگریزی زبانوں میں کاغذ پر اورالیکٹرانک ورژن میں دستیاب ہے۔