You are currently viewing پی ایس ایکس: 100 انڈیکس کی تیسری ریکارڈ تیزی

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس کی تیسری ریکارڈ تیزی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تنزلی کے بعد آج 100 انڈیکس کی تیسری تاریخی ریکارڈ تیزی آئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 863 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ اس کی بلند ترین سطح 61009 رہی۔
حصص بازار میں آج 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 816 ارب روپے ہے۔