اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر )12سال بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ایونٹ کی منسوخی کا خطرہ ختم کردیا تو ایونٹ کے آغازپر پاکستانی ٹاپ سیڈ اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے اپنے سنگلز میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق12 سال بعد پاکستان میں ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ 2 ایونٹ کے انعقاد ہوا جس میں شاندار آغآز کے ساتھ پاکستانی اسٹارز نے ابتدائی راؤنڈ میں فتح بھی اپنے نام کرلی ہے ۔
ڈیوس کپ کے ایشین اوشیانا گروپ 2 ایونٹ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا میچ میں عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جبکہ پاکستان کی فتح کا اسکور 7-6، 6-4 اور 6-2 رہا
خیال رہے کہ ایشین اوشیانا گروپ 2 کا پہلا راؤنڈ تین سے پانچ فروری تک اسلا م آباد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ٹینس کورت میں کھیلا جائے گا۔