You are currently viewing پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا

پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا

کراچی (ڈیسک ):پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ماموں بنا دیا گیابیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔اس اعلان کے بعد پیرس میں پی آئی اے کی ٹکٹ فروخت کرنے والے مقرر ایجنٹوں اور بیرون ممالک دفاتر سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ 14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران کرایوں میں 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روزجن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل شامل تھے۔اس معاملے پر اورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(این این آئی)