You are currently viewing پاکستان کا تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کاخیرمقدم

پاکستان کا تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کاخیرمقدم

نیویارک(ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان تارکین وطن  کی حفاظت کے عالمی  معاہدے کا خیرمقدم  کر تاہے  تارکین وطن  کے حقوق کا تحفظ  ہم سب  کی ذمہ داری ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ معاہدے سے تارکین وطن کا بہاؤ کنٹرول کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا، تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا تمام ممالک کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن دستاویز تیار کی گئی ہے، دسمبر میں مراکش میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں معاہدہ باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ترقی کا قابل ذکر انجن ہیں، نقل مکانی اور ترقی کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے، ہم دسمبر میں عالمی معاہدے کو باقاعدگی سے اپنائے جانے کے منتظر ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.