You are currently viewing غیر پارلیمانی زبان، جمشید دستی اور محمد اقبال کی اسمبلی رکنیت معطل

غیر پارلیمانی زبان، جمشید دستی اور محمد اقبال کی اسمبلی رکنیت معطل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔
اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کے لیے دونوں کی رکنیت معطل کی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرکے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج تو کچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہر حد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.