You are currently viewing شرپسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت

شرپسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور شرپسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔
جمعےکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچالیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.